محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے چار روزہ تعلیمی ہفتے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گے۔
پیر سے جمعرات تک تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوگا جبکہ اسکولوں کی چھٹی دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں کے لیے جاری ہدایات کے مطابق پہلی شفٹ دوپہر ساڑھے بارہ بجے ختم ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی ہفتہ بدستور پانچ روز پر محیط رہے گا اور وہاں اسکول معمول کے مطابق کام کریں گے۔
لائیڈز لسٹ انٹیلی جنس کی تازہ ترین تجزیاتی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی…
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک ماہ سے جاری سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور مستقل…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے صدر نے واشنگٹن سے…
کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد بلوچستان کے متعدد…
وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز حکام کو ہدایت کی ہے کہ عالمی…
نیوزی لینڈ کے جنگلات میں ایک سو اسی فٹ بلند آبشار سے گر کر زخمی…