وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سہیل اشرف کو نیا چیف کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ اس تعیناتی کے بعد محمد علی رندھاوا کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جو اس سے قبل چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 سے ہے۔ وہ اس سے قبل پنجاب حکومت کے ماتحت اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
سہیل اشرف کا انتظامی تجربہ کافی وسیع ہے اور وہ ماضی میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی جی انڈسٹریز جیسے اہم انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…