مارچ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 0.9 فیصد کا معمولی اضافہ

مارچ 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں ترسیل 3.745 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 3.712 ملین ٹن کے مقابلے میں 0.91 فیصد زیادہ ہے۔

ملکی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں معمولی کمی دیکھی گئی جو 3.103 ملین ٹن سے کم ہو کر 3.097 ملین ٹن پر آ گئی۔ تاہم برآمدات میں 6.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ حجم 6 لاکھ 8 ہزار 614 ٹن سے بڑھ کر 6 لاکھ 48 ہزار 564 ٹن تک پہنچ گیا۔

شمالی ریجن کی ملوں سے ترسیل 3.07 فیصد اضافے کے ساتھ 2.639 ملین ٹن رہی، جبکہ جنوبی ریجن کی ملوں کی ترسیل 3.89 فیصد کمی کے ساتھ 1.11 ملین ٹن تک محدود رہی۔ شمالی ملوں نے مقامی مارکیٹ میں 2.639 ملین ٹن سیمنٹ فراہم کیا، جبکہ جنوبی ملوں کی مقامی فروخت 18.40 فیصد کمی کے ساتھ 4 لاکھ 57 ہزار 583 ٹن ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق شمالی ملوں سے برآمدات صفر رہیں، تاہم جنوبی ملوں کی برآمدات 9.91 فیصد اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 48 ہزار 564 ٹن رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 9.80 فیصد اضافے سے 38.54 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس اسی مدت میں 35.1 ملین ٹن تھی۔ اس عرصے میں مقامی فروخت 10.61 فیصد اضافے کے ساتھ 31.6 ملین ٹن رہی، جبکہ برآمدات 6.25 فیصد اضافے سے 6.94 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے موجودہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کو مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی صنعت توانائی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، لہذا تیل اور کوئلے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین میں تعطل کے باعث لاگت میں اضافہ صنعت کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

5 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago