کوئٹہ میں حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل 33 ویں روز بھی جاری ہے۔ اس عرصے کے دوران اب تک 6 ہزار 8 سو سے زائد پاکستانی شہری تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے مزید 40 پاکستانی شہری وطن پہنچے ہیں جس کے بعد اس راستے سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 7 سو 55 ہو گئی ہے۔
اسی طرح تفتان بارڈر کے ذریعے گزشتہ 33 دنوں میں 4 ہزار 77 افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ 28 فروری سے اب تک دونوں سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 6 ہزار 8 سو 32 تک پہنچ چکی ہے۔
حکام کے مطابق وطن واپس لوٹنے والوں میں ملاح، زائرین، مزدور، طلبا، تاجر اور ایران میں مقیم دیگر پاکستانی شہری شامل ہیں۔
انڈونیشیا کے سمندری علاقے ملوکا سی میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا…
قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں…
امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے وینزویلا کی عبوری…
گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم…
چین، پاکستان اور افغانستان کے حکام کے مابین بدھ کے روز ارومچی میں ایک سہ…
قومی گندم نگران کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا جس میں گندم کی…