قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور اہم قانون سازی کا عمل شامل ہوگا۔

ایوان میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کیریج بائی ایئر ترمیمی بل 2026 اور نیشنل فنڈ فار کلچر ہیریٹیج ترمیمی بل 2026 ایوان میں زیر غور آئیں گے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج یعنی لوک ورثہ ترمیمی بل 2026 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی ششماہی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

ایوان کی جانب سے صدر مملکت کے دو مارچ 2026 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کیے گئے خطاب پر اظہار تشکر بھی کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکس محصولات میں کمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس، اعتراضات کے نکات اور دیگر پارلیمانی امور بھی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

5 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago