اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری میں نمایاں کمی، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کریڈٹ گڈ گورننس کو

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے تناسب میں نمایاں کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ موثر نگرانی اور گڈ گورننس کا قیام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری سے متعلق شکایات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے جو کہ سرکاری خدمات کی فراہمی میں ایک بڑی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

سرفراز بگٹی کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران صوبے کے 36 اضلاع میں 412 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 3 ہزار 675 شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں سے زیادہ تر شکایات کا تعلق اسکولوں اور ہسپتالوں کی بندش اور عملے کی غیر حاضری سے تھا۔

اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں موصول ہونے والی 871 شکایات میں سے صرف چار شکایات اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری سے متعلق تھیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس کامیابی کو بروقت اور موثر انتظامی اقدامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور اب عوام کھلی کچہریوں میں خدمات کی فراہمی سے متعلق دیگر مسائل اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے تاکہ بلوچستان میں شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ دیا جا سکے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ صوبے بھر کے اسکولوں اور ہسپتالوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ اساتذہ اپنی تعلیمی ذمہ داریاں نبھائیں اور ڈاکٹرز ہسپتالوں میں موجود رہ کر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایف پی سی سی آئی اور یونائیٹڈ نیشنز کا صنعت و تعلیم کے مابین روابط مضبوط بنانے کا عزم

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے ملک…

2 منٹس ago

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر…

8 منٹس ago

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کی امیدیں دم توڑ گئیں

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب…

13 منٹس ago

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے اسرائیلی قانون کی شدید مذمت

پاکستان سمیت آٹھ اسلامی ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت…

18 منٹس ago

عالمی منڈی میں گراوٹ، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے جس…

1 گھنٹہ ago

میانمار کی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جمعہ کو ہوگی

میانمار کی پارلیمنٹ جمعہ کے روز ایک مشترکہ اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب کرے…

2 گھنٹے ago