کراچی میں تیز ہواؤں اور بارش کے دوران مختلف حادثات، 5 افراد جاں بحق

کراچی میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔

اولڈ گولیمار کے علاقے بسم اللہ ہوٹل کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے رکشہ ڈرائیور ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اورنگی ٹاؤن میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں دیوار گرنے سے تیرہ سالہ قاسم، چودہ سالہ امیر معاویہ اور سات سالہ رحمن شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں بھی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پی آئی بی کالونی میں ایک ہوٹل کے قریب عبد الولی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ نیو کراچی کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران تئیس سالہ سرتاج کرنٹ لگنے سے چل بسا۔

ایم اے جناح روڈ کے قریب ایک نامعلوم شخص بھی کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، جبکہ سپر ہائی وے کے قریب احسن آباد میں شہاب الدین نامی شہری بجلی کا جھٹکا لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر معمولی احتیاط برتیں اور کمزور تعمیرات کے ساتھ ساتھ کھلے بجلی کے تاروں اور تنصیبات سے دور رہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ٹیکنو نے کیمون 50 پرو کی پری بکنگ کا آغاز کر دیا، لانچ 5 اپریل کو متوقع

ٹیکنو نے پاکستان میں اپنے نئے اسمارٹ فون کیمون 50 پرو کی پری بکنگ کا…

4 منٹس ago

ایرانی جوہری پلانٹ سے عملے کے انخلا کیلئے روس کی امریکا اور اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل

ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے شہر بوشہر میں قائم جوہری…

48 منٹس ago

اسحاق ڈار کی مصر اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی تعاون پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز مصر اور ازبکستان کے…

53 منٹس ago

ایران کے خلاف جنگ قومی مفاد میں ہے، ٹرمپ کا امریکی اہداف کی جلد تکمیل کا عزم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کے حوالے سے قوم…

58 منٹس ago

آسٹریا کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی کیلئے امریکی فضائی حدود کے استعمال کی درخواست مسترد

آسٹریا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی…

1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کا فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ جملہ، عالمی سطح پر بحث کا آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں…

2 گھنٹے ago