ایرانی جوہری پلانٹ سے عملے کے انخلا کیلئے روس کی امریکا اور اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل

ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے شہر بوشہر میں قائم جوہری بجلی گھر سے اپنے مزید عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل سے جنگ بندی یقینی بنانے کا مطالبہ کرے گا۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی ریاستی جوہری کارپوریشن روساٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیو نے بتایا کہ عملے کی منتقلی کے راستوں سے متعلق معلومات متعلقہ اسرائیلی اور امریکی حکام کو فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قافلے کی نقل و حرکت کے دوران جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

لیخاچیو نے مزید بتایا کہ انخلا کا آخری مرحلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں تقریباً دو سو افراد کو وہاں سے نکالا جائے گا۔ واضح رہے کہ بوشہر جوہری ری ایکٹر روس کی مدد سے تعمیر کیا گیا تھا اور روساٹم کا عملہ وہاں مزید یونٹس کی تعمیر پر کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے کے امریکی مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ کچھ حلقے فوجی آپریشن کے ذریعے آبنائے کو کھولنے کی بات کر رہے ہیں، تاہم فرانس اس آپشن کی حمایت نہیں کرتا۔

فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ فوجی کارروائی کا عمل انتہائی طویل ہو سکتا ہے اور اس سے آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور بیلسٹک میزائلوں کے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago