حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر مقرر

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی توانائی منڈیوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وضاحت کی کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی گزشتہ چار ہفتوں سے قیمتوں کا جائزہ لے رہی تھی جس کے بعد ہی اس اضافے کی منظوری دی گئی۔

کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو تین ماہ تک 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ روزانہ سفر کرنے والوں پر بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت مشکل مگر ذمہ دارانہ فیصلے کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کے باعث ملکی سطح پر قیمتوں کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اب تک 129 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے تاہم اب عمومی ریلیف کے بجائے صرف مستحق طبقات کو ہدف بنا کر مدد فراہم کی جائے گی۔ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی سمیت کفایت شعاری کے دیگر اقدامات بھی نافذ کیے جا رہے ہیں۔ وزیر پیٹرولیم نے زور دیا کہ تمام فیصلے ملکی مفاد میں کیے جا رہے ہیں اور اس نازک وقت میں قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago