Categories: Newsپاکستان

راولپنڈی: تین مختلف قتل کیسز میں تین مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے قتل کے تین مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان کو کڑی سزائیں سنا دی ہیں۔ عدالت نے مجرمان کو سزائے موت، عمر قید اور بارہ سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرمان پر مجموعی طور پر چودہ لاکھ چوہتر ہزار روپے دیت و ارش، گیارہ لاکھ روپے ہرجانہ، ایک لاکھ دس ہزار روپے ضمانتی مچلکے اور ساٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مذکورہ تینوں مجرمان ارتکاب جرم کے بعد روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیے تھے۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے سزائے موت پانے والے دو مجرمان کے بارے میں حکم دیا ہے کہ انہیں تختہ دار پر لٹکا کر موت واقع ہونے تک پھانسی دی جائے۔ سزا سنائے جانے کے بعد تینوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب…

18 منٹس ago

پاکستان کا افغان پالیسی میں تبدیلی کے تاثر کو مسترد، انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ چین اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی میکانزم کے…

1 گھنٹہ ago

ایل پی جی مافیا کا راج، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر قیمت 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ بلند ہو…

2 گھنٹے ago

خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے طاقت کے استعمال کا مطالبہ

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے…

4 گھنٹے ago

بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، زرعی شعبے میں نئی روح پھونک دی گئی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے بعد زیر زمین پانی…

4 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز روس کے لیے کھلی ہے، کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کا بیان

ماسکو سے کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز روس کے…

5 گھنٹے ago