ایل پی جی مافیا کا راج، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر قیمت 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ بلند ہو گئی ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں یہ گیس 450 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت کی جا رہی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 304 روپے 28 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اس پر عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 450 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے عام صارفین کو سرکاری نرخ سے 146 روپے فی کلو تک اضافی ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں روزانہ 6 ہزار میٹرک ٹن سے زائد ایل پی جی کی کھپت ہے، جس سے منافع خوری کا حجم وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خوردہ فروشوں کا موقف ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی کیونکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ہی انہیں مہنگے داموں گیس فراہم کر رہی ہیں۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ اس نے خود ایل پی جی 443 روپے فی کلو خریدی ہے، ایسے میں 304 روپے میں فروخت کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکام صرف چھوٹے دکانداروں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ بڑے مافیاز دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

مہنگائی کی اس لہر نے عام شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔ رکشہ ڈرائیور عثمان کاشف کا کہنا ہے کہ حالات اتنے سنگین ہو چکے ہیں کہ اب دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا ہے، جبکہ سواریوں کی کمی اور کم کرایوں کے باعث زندگی گزارنا محال ہو چکا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago