پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں جاری کشیدگی کے باعث پیٹرول کی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے سے نچلے اور درمیانے طبقے پر شدید مالی بوجھ پڑا ہے۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کے لیے 2 ہزار روپے کی براہ راست نقد سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اس اقدام سے صوبے بھر میں موجود 67 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار مستفید ہو سکیں گے۔
اس سہولت کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کا مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ حکومت نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے 15 دن کی خصوصی رعایت دی ہے جس کے دوران موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی مفت کی جا سکے گی۔ درخواست گزاروں کو سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن پر اپنے قومی شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کروانا ہوں گی۔ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد رقم 15 سے 20 اپریل کے درمیان براہ راست متعلقہ افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ریلیف کے لیے مختلف ماڈل اپنایا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ یہ اسکیم 4 اپریل سے شروع ہوگی۔
پنجاب میں اس سبسڈی کے حصول کے لیے درخواست دہندگان ہیلپ لائن نمبر 1000 پر کال کر سکتے ہیں یا مریم کو بتائیں موبائل ایپلی کیشن اور سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے بھی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی پر عائد تمام چارجز ختم کر دیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے…
خلیج فارس کے خطے میں جمعہ کے روز امریکی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ…
بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک…
اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت…
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اپنے دورہ خلیج کے غیر اعلانیہ سلسلے کا آغاز…
تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی حملے اور دھماکے کا…