Categories: Newsپاکستان

کراچی سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب

راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو ایک کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کروا لیا ہے۔ مغوی بچی کی رہائی کے لیے ملزمان کی جانب سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی نازیہ کو 11 مارچ کو کراچی کے علاقے گلشن معمار کی کچی آبادی سے نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ بچی کے والد محمد اللہ خان، جو پیشے کے اعتبار سے کباڑی کا کام کرتے ہیں، کی مدعیت میں تھانہ گلشن معمار میں ایف آئی آر نمبر 139 درج کی گئی تھی۔

واقعے کے بعد کراچی پولیس کی ٹیکنیکل ونگ نے جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے کا سراغ لگایا۔ خفیہ معلومات ملنے پر کراچی پولیس نے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد تھانہ دھمیال اور آر اے بازار پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ایک آپریشن شروع کیا۔

راولپنڈی کے علاقے غازی آباد میں کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بازیابی کے بعد بچی کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا، جس کے بعد کراچی پولیس کے افسران اسے گزشتہ روز اپنے ہمراہ کراچی لے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago