مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر غور و خوض کے لیے پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس چار اور پانچ اپریل کو پشاور میں واقع مفتی محمود مرکز میں منعقد ہوگا۔

پارٹی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں شریک ہونے کے لیے ملک بھر سے مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور تمام ارکان آج بروز ہفتہ پشاور پہنچ جائیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان، ترجمان اسلم غوری اور دیگر اعلیٰ قیادت پشاور پہنچ چکی ہے۔ اس اہم نشست میں جے یو آئی ف کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کراچی: گلشن اقبال میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش…

4 منٹس ago

پوپ لیو کا گڈ فرائیڈے کے موقع پر تمام 14 مقامات تک صلیب اٹھا کر چلنے کا تاریخی عمل

پوپ لیو چہار دہم نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے گڈ فرائیڈے کے موقع…

52 منٹس ago

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی جانب…

58 منٹس ago

خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جمعہ کی رات جڑواں شہروں سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے…

1 گھنٹہ ago

کراچی سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب

راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو…

2 گھنٹے ago

امریکا ایک اور طویل جنگ کی جانب گامزن ہے، گورنر میری لینڈ ویس مور کا انتباہ

واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ…

3 گھنٹے ago