Categories: Newsپاکستان

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اس اہم مقدمے کی سماعت کے لیے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آٹھ اپریل کو سماعت کرے گا۔

عدالتی بینچ میں جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہوں گے۔ یہ مقدمہ جولائی دو ہزار اکیس میں ستائیس سالہ نور مقدم کے بہیمانہ قتل سے متعلق ہے، جنہیں مجرم ظاہر جعفر کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو قتل سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر قلم کر دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا اور زیادتی کے جرم میں قید کی سزا کو دوسری سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا۔ بیس مئی دو ہزار پچیس کو سپریم کورٹ نے بھی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کے زیادتی سے متعلق دفعات کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ پچیس سال قید کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ عدالت نے مقتولہ کے لواحقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے اسی مقدمے میں ملوث مجرم کے مالی اور چوکیدار کی سزاؤں میں کمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ جان محمد اور افتخار قید کی کافی سزا بھگت چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کراچی: گلشن اقبال میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش…

1 گھنٹہ ago

پوپ لیو کا گڈ فرائیڈے کے موقع پر تمام 14 مقامات تک صلیب اٹھا کر چلنے کا تاریخی عمل

پوپ لیو چہار دہم نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے گڈ فرائیڈے کے موقع…

2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جمعہ کی رات جڑواں شہروں سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے…

2 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر…

3 گھنٹے ago

کراچی سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب

راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو…

3 گھنٹے ago

امریکا ایک اور طویل جنگ کی جانب گامزن ہے، گورنر میری لینڈ ویس مور کا انتباہ

واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ…

4 گھنٹے ago