پشاور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات عوام کی جیب پر بوجھ بن گئے ہیں جس کے نتیجے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں ایک ہی دن کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد زندہ مرغی 490 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 455 روپے فی کلو مقرر تھی۔

دوسری جانب مرغی کے صاف گوشت کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اب یہ 780 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس تیزی کا براہ راست تعلق ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کا سارا بوجھ بالآخر عام صارفین پر پڑ رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ترکی کا دوسرا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے تصدیق کی ہے کہ ترک پرچم بردار…

41 منٹس ago

پنجاب حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کے لیے ریلیف پیکیج، پیٹرول پر سبسڈی اور فیسوں میں چھوٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موٹرسائیکل مالکان کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان…

46 منٹس ago

ایران کے ساتھ جنگ: ٹرمپ کی مقبولیت اور ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تیسرے ہفتے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر…

52 منٹس ago

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مری میں سب سے زیادہ ریکارڈ

پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری…

58 منٹس ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر…

2 گھنٹے ago

پاکستان کا بندرگاہوں کو لاجسٹک حب بنانے کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی منظوری کا فیصلہ

پاکستان نے پہلی بار ٹرانس شپمنٹ کے انتظامات کے تحت بلک اور گاڑیوں کی کارگو…

2 گھنٹے ago