ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے تصدیق کی ہے کہ ترک پرچم بردار دوسرا بحری جہاز بھی کشیدگی کے شکار آبنائے ہرمز سے بخیریت گزر گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے نجی ٹی وی چینل سی این این ترک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹھائیس فروری تک ترک مالکان کے پندرہ جہاز اس تزویراتی آبنائے سے گزرنے کے منتظر تھے۔ اب تک ان میں سے دو جہاز اپنا سفر مکمل کر چکے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق ان جہازوں کے نام روزانہ اور نیراکی ہیں۔ پہلا جہاز تیرہ مارچ کو ایرانی حکام کی اجازت سے آبنائے سے گزرا تھا تاہم دوسرے جہاز کی روانگی کی تاریخ واضح نہیں کی گئی ہے۔
عبدالقادر اورال اوغلو نے کہا کہ یہ پیش رفت ترک حکومت کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ جہاز ایرانی بندرگاہوں کا استعمال کر رہے تھے یا پھر ایران سے آنے اور جانے والا سامان لے جا رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی نقل و حمل ممکن ہوئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…