وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں اور کسانوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی مالی مشکلات کو کم کرنا اور صوبے کی زرعی بنیاد کو مستحکم بنانا ہے۔
نئے پیکج کے تحت پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ دو ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس میں بیس لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر سو روپے کی رعایت شامل ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے صوبائی حکومت نے ایک خصوصی ہیلپ لائن اور موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے سبسڈی کی تفصیلات اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔
زرعی شعبے کے لیے وزیراعلیٰ نے پچیس ایکڑ تک اراضی رکھنے والے گندم کے کاشتکاروں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکیج میں فی ایکڑ دس لیٹر ڈیزل پر ڈیڑھ سو روپے فی لیٹر کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…