متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس سے متعلق گمراہ کن دعوے مسترد، دفتر خارجہ کی وضاحت

دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائی گئی رقوم سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان مالیاتی لین دین کو گمراہ کن اور بے بنیاد انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت میں یہ ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرض رواں ماہ واپس کرنے کے فیصلے کے بعد مختلف حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ رقوم دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت جمع کرائی گئی تھیں، جو پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک کے ذریعے میچور ہونے والی رقوم کی واپسی کے عمل میں مصروف ہے۔ دفتر خارجہ نے زور دیا کہ اس معمول کے مالیاتی عمل کو کسی اور تناظر میں دیکھنا غلط اور گمراہ کن ہے۔

بیان میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون موجود ہے۔ یہ تعلقات وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترے ہیں اور سال بہ سال مضبوط تر ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنہوں نے اس پائیدار دوستی کی بنیاد رکھی۔ پاکستان اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے متحدہ عرب امارات سے قرض کی واپسی کے لیے مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ حکام کے مطابق حکومت 11 اپریل کو 45 کروڑ ڈالر، 17 اپریل کو 2 ارب ڈالر اور 23 اپریل کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کرے گی۔ مجموعی طور پر پاکستان اپریل کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کرے گا، جس میں 8 اپریل کو ادا کیا جانے والا ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ بھی شامل ہے۔ یہ ادائیگیاں مرکزی بینک کے پاس موجود 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر سے کیے جانے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago