ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کا بوجھ پاکستانی عوام اٹھا رہے ہیں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی کا بوجھ پاکستان کی معیشت پر پڑ رہا ہے اور اس جنگ کا خمیازہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے۔

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو غیر قانونی قرار دیا اور تعلیمی ادارے پر حملے میں طالبات کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ نفرت اور تقسیم پر یقین رکھنے والی قوتوں کے باعث یہ جنگ عالمی سطح پر پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ اس کے اثرات اب ایران تک محدود نہیں رہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور امید ظاہر کی کہ دشمنی کا یہ سلسلہ جلد ختم ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو قوتیں ایران، فلسطین اور لبنان کو نشانہ بنا رہی ہیں وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں۔

معاشی ریلیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ بحران کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور اگر اس کے لیے منی بجٹ کی ضرورت پڑی تو ان کی جماعت اس کی بھرپور حمایت کرے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت چھوٹے کسانوں کے لیے کسان کارڈ اسکیم شروع کر رہی ہے جبکہ تاریخی مہنگائی کے پیش نظر صوبائی حکومتیں عوام، خاص طور پر کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکلیں اپنے نام اور شناختی کارڈ پر رجسٹر کروائیں جس کے لیے ٹرانسفر فیس ختم کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو مالی معاونت فراہم کرے گی تاکہ کرایوں میں اضافے کو روکا جا سکے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ تمام صوبے ٹرانسپورٹرز کی مدد اور کرایوں میں استحکام کے لیے وفاقی فنڈ میں وسائل فراہم کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور قومی مفاد کو سیاست پر فوقیت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت تمام صوبائی قیادت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر پاکستان میں اتحاد رہا تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی اور ہماری نسل اس امتحان سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 ہفتہ ago