پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات انتہائی مستحکم اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی پر ہونے والی جذباتی بحث پر حیرت کا اظہار کیا۔
حنا ربانی کھر نے واضح کیا کہ دونوں ممالک باوقار اور پختہ سوچ رکھنے والی قومیں ہیں جو ایک دوسرے کے مفادات اور فیصلوں کا مکمل احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسلسل تعاون اور حمایت کا تہہ دل سے معترف ہے۔
سابق وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے متحدہ عرب امارات کا اعتماد حاصل کیا تھا اور اس اعتماد کو واپس کرنا ہمارا عزم تھا، لہذا رقوم کی واپسی سے ہمارے دوطرفہ تعلقات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم یا دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین قائم مضبوط تعلقات مستقبل میں بھی اسی طرح استوار رہیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…