اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم کرنے کے لیے ٹرکوں کو ماہانہ ستر ہزار روپے، مسافر بسوں کو ایک لاکھ روپے، منی بسوں اور ویگنوں کو چالیس ہزار روپے، کارگو گاڑیوں کو اسی ہزار روپے اور ڈیلیوری وینز کو پینتیس ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دینے کا اعلان کیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہیں اور ادائیگیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک سو انتیس ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔ انہوں نے پیٹرول لیوی میں اسی روپے فی لیٹر کمی کو عوام کے لیے فوری ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیرِ اعظم نے بلوچستان حکومت کی جانب سے قومی ریلیف پیکیج کے لیے طے شدہ رقم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر صوبے بھی جلد اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے چھ ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے تاکہ مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ٹول ٹیکس میں پچیس فیصد سہ ماہی اضافے کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

اجلاس کو ملک میں ایندھن کے ذخائر اور کھپت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں تسلی دی گئی کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 ہفتہ ago