حکومت کا صوبوں کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے اور اس دوران غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گزشتہ تین ہفتوں تک پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں اور اس کا سارا مالی بوجھ حکومت نے خود برداشت کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور کہیں بھی قلت کی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں استحکام کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اور عسکری قیادت بھی امن اقدامات میں متحرک ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت سبسڈی صرف رجسٹرڈ گاڑیوں تک محدود ہوگی۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے وزارت خزانہ، وزارت آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 ہفتہ ago