Categories: Newsپاکستان

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی لانے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کی تمام تر کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری پیش رفت کے پیش نظر مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بہاماس: کشتی سے گر کر امریکی خاتون لاپتہ، شوہر کا دعویٰ

بہاماس میں امریکی خاتون کی سمندر میں گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے، پولیس حکام…

37 منٹس ago

ایران تنازعہ ختم کرانے کے پاکستانی منصوبے پر دفتر خارجہ کی خاموشی برقرار

پاکستان نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کسی…

43 منٹس ago

مہنگائی کے خدشات: اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 14 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل ماہرین معاشیات…

48 منٹس ago

آرٹیمس مشن کا عملہ چاند کے مدار میں داخل، انسانی تاریخ کا طویل ترین خلائی سفر

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مشن آرٹیمس ٹو پر سوار چار خلاباز پیر کی صبح…

54 منٹس ago

جی جی حدید کا جیفری ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر شدید ردعمل، معاملے کو تشویشناک قرار دے دیا

معروف ماڈل جی جی حدید نے جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں اپنے اور اپنی بہن…

2 گھنٹے ago

کارلوس الکاراز کا کلے کورٹ سیزن میں مکمل شرکت کا اعلان

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے کلے کورٹ پر واپسی کو شاندار قرار…

2 گھنٹے ago