وزیراعظم شہباز شریف کا ایندھن کی بچت اور معیشت کی بہتری کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز اسلام آباد کیپیٹل ٹریفک پولیس کے لیے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی یہ 15 گاڑیاں پیٹرول یا تیل کے بجائے بیٹری پر چلتی ہیں اور حکومت اس سلسلے کو مزید وسعت دے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ توانائی کی بچت کے اس ماڈل کو تمام صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان الیکٹرک گاڑیوں کی ایک بار چارجنگ پر 350 سے 400 کلومیٹر تک کا سفر طے کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ چارجنگ کے ذریعے یہ گاڑیاں 60 سے 90 منٹ میں مکمل چارج ہو جاتی ہیں جبکہ عام چارجنگ میں چھ سے آٹھ گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک الیکٹرک گاڑی پیٹرول سے چلنے والی گاڑی کے مقابلے میں ماہانہ 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کی بچت کرے گی۔ اس بچت کے باعث ان گاڑیوں کی خریداری پر آنے والی لاگت 13 سے 14 ماہ کے عرصے میں پوری ہو جائے گی۔

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ ان گاڑیوں کو دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہر گاڑی پر ایک کیپٹن، میل ریسپانڈر، ریسپانڈر اور ڈرائیور پر مشتمل خصوصی ٹیم تعینات ہوگی جو خاص یونیفارم میں فرائض سرانجام دے گی۔

حکومت کی توانائی بچت پالیسی کے تحت ٹریفک پولیس کے بیڑے میں مزید 15 گاڑیاں جلد شامل کی جائیں گی۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago