وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ تاجر برادری کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری مراکز اب رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران انتظامی اور معاشی امور کا جائزہ لیا گیا۔ توانائی کی بچت اور انتظامی بہتری کے لیے مارکیٹوں کے اوقات کار کم کرنے کی تجویز زیر غور تھی تاہم وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ موجودہ معاشی حالات میں تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پہلے ہی عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں، اس لیے اس مرحلے پر کاروباری اوقات میں تبدیلی درست قدم نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں حسب سابق رات دس بجے تک کھلی رکھی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے فروغ میں تاجر برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجروں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تاجر تنظیموں اور ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔
ان تجاویز پر حتمی فیصلہ تفصیلی مشاورت کے بعد اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے کا کاروباری حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے اور اسے موجودہ معاشی حالات میں کاروبار کی بحالی کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔
سابق امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2022…
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان بھر میں اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ…
وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت پنجاب، خیبر…
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کی دوپہر ایک بجے وائٹ ہاؤس میں پریس…
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے کیش لیس اکانومی کے قیام کی جانب اہم پیش رفت…