بحرانِ توانائی: سندھ کے سوا ملک بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بچت اور پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات نو بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت جنرل اسٹورز اور تمام اقسام کے مالز رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے، تاہم بیکریز، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کے مراکز رات دس بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

حکومت نے شادی ہالز، مارکیز اور کمرشل مقامات پر تقریبات رات دس بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی رہائش گاہوں پر بھی دس بجے کے بعد تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ تمام اقدامات سات اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔

سندھ حکومت کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ مارکیٹوں کے اوقات کار پر ابھی مشاورت کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی ہے کہ سندھ حکومت جلد ہی قومی مہم کا حصہ بنے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے گلگت اور مظفرآباد میں ایک ماہ تک پبلک ٹرانسپورٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت اب تک ایک لاکھ ٹرانزیکشنز مکمل کی جا چکی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کا ان قومی امور پر تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ایندھن کے بحران کے پیش نظر حکومت نے کفایت شعاری کے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ان اقدامات میں ہفتہ وار چھٹی میں اضافہ، وزراء کے لیے مفت پیٹرول کوٹے میں کٹوتی، پروٹوکول گاڑیوں کی تعداد کو محدود کرنا اور طلباء کے لیے سبسڈی والا ایندھن فراہم کرنا شامل ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم چار روزہ ورک ویک اور ورک فرام ہوم پالیسی کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago