نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان بھر میں اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔ چترال، سوات، دیر، کالام، مینگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی تیز بارش اور آندھی کا خدشہ ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث کمزور ڈھانچے، درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بجلی کی فراہمی متاثر ہونے اور سڑکوں کے پھسلن زدہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ استعمال کریں۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسکول وین کے کرایوں میں اضافے پر پابندی عائد…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے منگل کی ڈیڈ…
صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجز اور یونیورسٹیوں میں…
سابق امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2022…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ…