ایران کو ایک رات میں تباہ کیا جا سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اسٹریٹجک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی ڈیڈ لائن پر عمل نہ کیا تو ایران کو ایک ہی رات میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی عسکری حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نشانہ بنانے کا عمل ایک ہی رات میں مکمل ہو سکتا ہے اور وہ رات کل کی رات بھی ہو سکتی ہے۔ عالمی تیل کی ترسیل کے اہم راستے پر بڑھتی کشیدگی کے دوران یہ دھمکی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس دوران ایران کے اندر گر کر تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے ایف پندرہ کے پائلٹ کی کامیاب بازیابی کے تاریخی آپریشن کی تفصیلات بھی بتائیں۔ ٹرمپ کے مطابق طیارہ مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ ایک زخمی پائلٹ کا پیچھا ایرانی فورسز اور مقامی گروہ کر رہے تھے تاہم پائلٹ نے بلند مقام تک پہنچ کر ابتدائی طبی امداد خود فراہم کی اور بیکن ڈیوائس کے ذریعے امریکی فورسز سے رابطہ قائم کیا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ پائلٹ کو بازیاب کرانے کے لیے چار بمبار طیاروں اور تیرہ ریسکیو طیاروں سمیت تقریباً ایک سو پچاس طیاروں پر مشتمل بڑا آپریشن کیا گیا۔ امریکی فورسز نے ایرانی ردعمل کو الجھانے کے لیے سات مختلف مقامات پر پوزیشن سنبھالی۔ آپریشن اڑتالیس گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد امریکی دستوں نے علاقے کو کلیئر کروا کر پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا۔ اس کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران کچھ امریکی طیاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہیں فوری مرمت کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔ ریتلے حالات کے باعث پرواز نہ کر سکنے والے دو پرانے طیاروں کو امریکی فورسز نے خود تباہ کر دیا تاکہ وہ ایرانی ہاتھ نہ لگ سکیں۔ صدر نے الزام لگایا کہ ایران نے پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکی صدر نے اس آپریشن کو بے عیب قرار دیتے ہوئے امریکی فوج کی صلاحیتوں اور عزم کی تعریف کی اور اس میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار کو سراہا۔ سی آئی اے چیف نے اس مشن کو بھوسے کے ڈھیر سے سوئی تلاش کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ تاہم ان امریکی دعووں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی ایرانی حکام کی جانب سے اس پر فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago