حکومت ایک صحت مند قوم کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان صحت عامہ کے نظام کو علاج پر مرکوز رکھنے کے بجائے بیماریوں کی روک تھام اور صحت کے فروغ کے ماڈل پر منتقل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کی بنیاد ہے اور حکومت ایک پائیدار اور مساوی نظام صحت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سال کا موضوع سائنسی ترقی کو انسانیت کی فلاح کے لیے بروئے کار لانے کا متقاضی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو ایسی پالیسیوں میں ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے جس سے شہریوں کی صحت اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت محض انفرادی ترجیح نہیں بلکہ معاشی ترقی اور قومی استحکام کا سنگ بنیاد ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے قومی اور صوبائی سطح پر ضروری طبی خدمات کے پیکیج کا تعین کیا ہے اور نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے ذریعے اسے ضلعی سطح تک توسیع دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کو آئندہ قومی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی 2026 سے 2035 کا اہم ستون بنایا گیا ہے۔ ٹیلی میڈیسن اور ڈیٹا پلیٹ فارمز کو مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آبادی میں اضافے، صاف پانی، نکاسی آب اور غذائیت جیسے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیر الشعبہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ صحت کے اخراجات کے بوجھ تلے کسی پاکستانی کو غربت کی لکیر سے نیچے نہ دھکیلا جائے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، نجی شعبہ اور تعلیمی ادارے مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی

لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈا کے قریب پولیس وین کے نزدیک ہونے والے…

55 منٹس ago

ٹرمپ نے ایران کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی، اسے ناکافی قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد…

1 گھنٹہ ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے…

2 گھنٹے ago

پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بوندا باندی

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کے داخل ہونے سے موسم خوشگوار…

2 گھنٹے ago

ایران کا ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘خبطی’ قرار دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے…

2 گھنٹے ago

اسرائیلی فضائی حملے: بیروت کے مضافات اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنایا گیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں پیر کے روز اسرائیلی فضائیہ نے…

3 گھنٹے ago