لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی

لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈا کے قریب پولیس وین کے نزدیک ہونے والے موٹر سائیکل بم دھماکے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو پولیس کی گاڑی کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

عالمی یومِ صحت آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منگل کے روز عالمی یوم صحت منایا جا رہا…

48 منٹس ago

باب المندب بند کرنے کی ایرانی دھمکی، عالمی توانائی بحران کا خدشہ

ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے حمایت…

53 منٹس ago

تائیوان کی اپوزیشن لیڈر کا چین کا غیر معمولی دورہ، امن کے قیام پر زور

تائیوان کی مرکزی اپوزیشن جماعت کومنٹانگ کی سربراہ چینگ لی وون منگل کے روز چین…

58 منٹس ago

پنجاب حکومت کا 17 اضلاع میں مفت ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبے کے 17 اضلاع میں…

2 گھنٹے ago

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید علیل، قم میں زیرِ علاج

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی علالت اور تشویشناک طبی صورتحال کے…

2 گھنٹے ago

ویتنام: کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ٹو لام بلامقابلہ صدر منتخب، اختیارات میں غیر معمولی اضافہ

ویتنام کی پارلیمنٹ نے منگل کے روز کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ٹو لام کو…

2 گھنٹے ago