پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات اب ایک جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے کے دوران طے پانے والا مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ اس سمت میں پہلا قدم ہے، جس کے تحت عدالتی امور میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی تبدیلیوں، انسداد دہشت گردی، امیگریشن اور نفاذ قانون جیسے اہم شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ترک آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستانیوں کے لیے گہری محبت موجود ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ترکیہ کی 64 سالہ قدیم آئینی عدالت پاکستان کے ساتھ علم کے تبادلے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ملاقات میں ترک آئینی عدالت کے ججز رضوان گولش اور رضا اکیال، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کے علاوہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago