پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی عسکری رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیونٹ ایرگن نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور، علاقائی بحری سیکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری اشتراک کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اہم ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے کا بحری ماحول غیر یقینی کا شکار ہے۔
دونوں عسکری رہنماؤں نے سمندری حدود میں بدلتی ہوئی حرکیات اور اہم تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کا مرکزی نکتہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین تربیت، مشترکہ مشقوں اور آپریشنل ہم آہنگی کو وسعت دینا تھا۔
ملاقات میں دفاعی تعلقات کو گہرا کرنے کے نئے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں اطراف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بدلتے ہوئے جیو پولیٹیکل حالات کے تناظر میں بحری سیکیورٹی کو مضبوط رکھنا ناگزیر ہے۔
جنرل لیونٹ ایرگن کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کا عکاس ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحت مختلف دفاعی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جس میں بحری تعاون کو دوطرفہ تعلقات میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ان قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ نائب صدر…
وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے حوالے سے متنازع بیانات اور کشیدگی میں اضافے…
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک دس…
عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کتیب حزب اللہ کی جانب سے اغوا…
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور توانائی…