اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور توانائی کی بچت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیراعظم نے ملکی معاشی استحکام اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملک گیر سطح پر توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں عوام کی شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے شہریوں کو ایندھن کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔
اجلاس کے دوران حکام نے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کی رات آٹھ بجے بندش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ توانائی کی بچت کے لیے اس اقدام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جس کے لیے سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک بڑا حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے، لہذا بچت کے اقدامات کا مقصد نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ بنانا ہے بلکہ بجلی کی فراہمی کو بھی مستحکم رکھنا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مستحق افراد تک پیٹرولیم سبسڈی پہنچانے کے لیے شفاف ڈیجیٹل نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت آئی ٹی کے اشتراک سے ٹرانسپورٹ کے شعبے بشمول ٹرک اور بسوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور احسن اقبال سمیت اعلیٰ حکام، تمام صوبوں کے نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…