وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ملک بھر کے حج کیمپوں میں ون ڈے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عازمین کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔
اس نئے نظام کے تحت عازمین حج کے لیے ضروری تربیتی سیشنز، ویکسینیشن اور سفری دستاویزات کا حصول اب ایک ہی دن اور ایک ہی چھت تلے ممکن ہو سکے گا۔ اس سہولت سے تقریباً ایک لاکھ انیس ہزار عازمین استفادہ کر سکیں گے۔
حج آپریشن کا دوسرا مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا جس کے لیے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان میں قائم حج کیمپوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔
اس مربوط نظام کے ذریعے عازمین کو حج تربیت، ویکسینیشن، فضائی ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ، سامان کے ٹیگز اور میڈیکل کٹس ایک ہی مقام پر فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں مختلف دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وزارت کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق ویکسینیشن اور تربیتی سیشنز کا مکمل شیڈول پاک حج ایپ پر دستیاب ہے۔
وزارت نے ہدایت کی ہے کہ عازمین کیمپ آمد کے وقت اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور تصویر کے ہمراہ بینک کی کمپیوٹرائزڈ رسید ساتھ لائیں۔ مزید برآں عازمین کو کرنسی کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیمپوں کے اندر خصوصی بینک کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کی شب ترکیہ، مصر،…
پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے دو…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ دو طرفہ جنگ بندی…
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب اعلان…