امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ دو طرفہ جنگ بندی پر رضامندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت اس ڈیڈ لائن سے دو گھنٹے قبل سامنے آئی جس میں ٹرمپ نے ایران کو امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے یا اپنے پاور پلانٹس پر بڑے حملوں کا سامنا کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو ہفتوں کے لیے ایران پر بمباری اور حملے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی ثالثی میں طے پایا ہے۔ اس معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ طریقے سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دے گا۔

یہ ایک بریکنگ نیوز ہے اور صورتحال میں پیش رفت کے ساتھ اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 ہفتہ ago