اسلام آباد ہائی کورٹ: بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملاقات بدھ کو دوپہر دو بجے یقینی بنائی جائے۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانونی مشاورت تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ وہ مقررہ وقت پر وکیل اور موکل کی ملاقات کرائیں، جبکہ کیس کی مزید سماعت 9 اپریل بروز جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اپیلوں پر سماعت ہفتے میں دو بار کی جا سکتی ہے اور دلائل شروع ہونے کے بعد سات روز کے اندر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ پہلے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ وہ پہلے اپنے موکل سے مشاورت کر لیں۔

نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافی مقصود نے بھی عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیے۔ پراسیکیوٹر نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ کیسز کا شیڈول عدالتی دستیابی کے مطابق طے کیا جاتا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دسمبر 2023 سے قانونی مشاورت کے مؤثر مواقع نہیں ملے، جس سے ان کے قانونی دفاع کا حق متاثر ہو رہا ہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد آمد کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم…

54 منٹس ago

امریکہ کا ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق

واشنگٹن نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز…

2 گھنٹے ago

ایران کو دھمکی: ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ، ریپبلکنز کی خاموشی

واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے…

3 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی ترکی، مصر، سعودی عرب اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے علاقائی امن پر گفتگو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کی شب ترکیہ، مصر،…

3 گھنٹے ago

پاکستان کی ثالثی کامیاب: ٹرمپ کا ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان

پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے دو…

3 گھنٹے ago

امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ دو طرفہ جنگ بندی…

4 گھنٹے ago