نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کی شب ترکیہ، مصر، سعودی عرب اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ ان بات چیت کا بنیادی محور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں رہیں۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں بھی علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ تعمیری مذاکرات کی فضا کو سازگار بنایا جا سکے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں رونما ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور سفارتی حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر بحث آئی۔ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ٹھوس سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم…
واشنگٹن نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز…
واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے…
پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے دو…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ دو طرفہ جنگ بندی…