ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تصدیق کی ہے کہ ایران رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہنے والی یہ گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی پر اتفاق اور مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش قبول کرنے پر ایرانی قیادت کی بصیرت اور دانشمندی کو سراہا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اپنے نیک جذبات اور احترام کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر پزشکیان نے مذاکرات میں ایران کی شرکت کی توثیق کی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنے تمام دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago