کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ان کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
انیتا آنند نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات کا عمل شروع ہوگا۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے موجودہ دو ہفتہ وار جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور اسے لبنان تک توسیع دینے کی اشد ضرورت ہے۔
دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران صدر میکرون نے ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
فرانسیسی صدر نے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تشدد اور ہلاکتوں کے فوری خاتمے پر زور دیا تاکہ پورے خطے میں امن کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…