Categories: Newsپاکستان

سندھ حکومت کا کفایت شعاری مہم کے تحت مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبے کے بڑے شہروں بشمول کراچی میں دکانوں اور شاپنگ مالز کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق مارکیٹوں، ہوٹلوں اور شادی ہالز کے لیے نئے اوقات کار کا اطلاق ہفتے کے ساتوں دن ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت چند ضروری خدمات کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں تندور، ڈیری شاپس، بیکریاں، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینک، ہسپتال اور پیٹرول پمپس شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہوٹل اور کھانے پینے کے مراکز رات سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ شادی ہالز اور بینکوئٹ ہالز میں تقریبات کا انعقاد رات آٹھ بجے سے بارہ بجے تک کیا جا سکے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولیات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور یہ خدمات حسب معمول جاری رہیں گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

لبنان میں ایران جنگ کے باعث غذائی بحران کا خدشہ: عالمی ادارہ خوراک کی وارننگ

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ…

8 منٹس ago

کراچی: میٹرک کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ امتحان شروع ہوتے ہی آؤٹ

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز بدانتظامی اور پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات کے…

14 منٹس ago

آرٹیمس ٹو مشن: خلابازوں کی چاند سے زمین واپسی، بحر الکاہل میں لینڈنگ متوقع

نصف صدی سے زائد عرصے میں انسانوں کو چاند تک لے جانے والے پہلے خلائی…

19 منٹس ago

1973 کا آئین وفاق کی مضبوطی اور عوامی حقوق کی ضمانت ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آئین کے موقع پر اپنے پیغام میں…

1 گھنٹہ ago

یورپی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد اسلامی دور کے علمی کارناموں پر رکھی گئی، مورخین کا انکشاف

یورپی نشاۃ ثانیہ، جسے اکثر کلاسیکی علوم کی بازگشت قرار دیا جاتا ہے، درحقیقت اسلامی…

1 گھنٹہ ago

عالمی منڈی میں تیزی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے…

1 گھنٹہ ago