وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آئین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1973 کا آئین وفاق کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین کی بالادستی ناگزیر ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دس اپریل 1973 کا دن ملکی تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایک متفقہ، جمہوری اور اسلامی آئین فراہم کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئین کے تحفظ کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی پاسداری ہی ملک میں جمہوری عمل کو مستحکم بنا سکتی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئینِ پاکستان عوامی حاکمیت کی بنیاد ہے جو ہر شہری کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ آئین کے ذریعے ہی قائم رہتا ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی ایک مضبوط ریاست کی پہچان ہے اور یومِ آئین ہمیں ہمارے حقوق اور ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک مستحکم پاکستان کے لیے جمہوریت کا تسلسل اور اداروں کا آئین کے مطابق مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…