نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کے حصول میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار اور جین نوئل باروٹ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ…
کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز بدانتظامی اور پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات کے…
نصف صدی سے زائد عرصے میں انسانوں کو چاند تک لے جانے والے پہلے خلائی…
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آئین کے موقع پر اپنے پیغام میں…
یورپی نشاۃ ثانیہ، جسے اکثر کلاسیکی علوم کی بازگشت قرار دیا جاتا ہے، درحقیقت اسلامی…
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے…