پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں جمعرات کا روز کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں پشاور زلمی نے 159 رنز کے بھاری مارجن سے یکطرفہ مقابلے کے بعد تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔ کوسل مینڈس کی طوفانی سنچری اور بابر اعظم کی ناقابل شکست 87 رنز کی اننگز نے زلمی کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ناقابل شکست تھیں، تاہم ایک ہفتے کے وقفے کے بعد میدان میں اترنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی شعبے میں زلمی کا مقابلہ نہ کر سکی۔ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پچ کو سمجھنے میں بری طرح ناکام رہے، جس کا خمیازہ ناقص فیلڈنگ اور اہم کیچز چھوڑ کر بھگتنا پڑا۔
پشاور زلمی کے بلے بازوں نے بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ کوسل مینڈس نے 52 گیندوں پر 109 رنز بنا کر پی ایس ایل میں زلمی کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا۔ بابر اعظم کے ساتھ ان کی 191 رنز کی شراکت داری پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بن گئی۔
بابر اعظم نے اس اننگز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا اور وہ سب سے کم اننگز میں اس مقام تک پہنچنے والے بلے باز بن گئے۔ اننگز کے آخری لمحات میں عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز بنا کر کراچی کنگز کی رہی سہی امیدیں بھی ختم کر دیں۔
کراچی کنگز کے باؤلنگ اٹیک کو حسن علی کی بخار کے باعث عدم دستیابی کا بھی نقصان اٹھانا پڑا، جن کی کمی ڈیتھ اوورز میں شدت سے محسوس کی گئی۔ زلمی کے 246 رنز کے جواب میں کنگز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
کنگز کے ابتدائی تین بلے باز صرف 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ پوری ٹیم 16.1 اوورز میں محض 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو کراچی میں پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین ٹوٹل ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد، ناہید رانا اور سفیان مقیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی شاندار فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو…
فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل اینرجیز نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی…
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جاری غیر مستحکم جنگ بندی کو…
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران…
بھارت سے سکھ یاتریوں کا ایک بڑا قافلہ بیساکھی کے تہوار میں شرکت کے لیے…
پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک ہنگامی کارروائی کے دوران تباہ حال تجارتی…