کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل چالیسویں روز بھی جاری رہا، جس کے دوران مزید 52 افراد اپنے ملک پہنچ گئے۔
سرکاری حکام کے مطابق تازہ ترین آمد گبد رمدان بارڈر کے ذریعے ہوئی ہے، جس کے بعد اس راستے سے واپس آنے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 619 افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔ اس طرح گبد رمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے واپس آنے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 13 ہزار 692 ہو گئی ہے۔
وطن واپس لوٹنے والوں میں طلبہ، زائرین، ملاح، مزدور، تاجر اور ایران و عمان میں مقیم پاکستانی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام آنے والے افراد کے لیے امیگریشن، کلیئرنس اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل انتہائی منظم طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…