وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورِ حاضر میں ٹیکنالوجی کا درست استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔
اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر تیئس سو سے زائد جدید اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ان اقدامات سے شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…