وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے یہ اجلاس 13 سے 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔
اپنے دورے کے ابتدائی مرحلے میں وفاقی وزیر پہلے بوسٹن پہنچیں گے جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ماہرین معاشیات، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کریں گے اور ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اہم سیشنز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
سائیڈ لائن ملاقاتوں کے دوران محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی معاملات اور تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…