وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی اور ایرانی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں، خطے میں امن کیلئے کوششیں تیز

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں جس کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملاقات کی جس میں امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور مشیر جیریڈ کشنر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی رابطے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بنیاد ثابت ہوں گے۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے سفارتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک اور اہم پیش رفت میں وزیراعظم نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقاتیں تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے قبل ہوئی ہیں تاہم براہ راست بات چیت کے حوالے سے تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شٹل ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان خلیج کو کم کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

ایران نے باضابطہ مذاکرات کے لیے سخت شرائط برقرار رکھی ہیں۔ سپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کو سب سے پہلے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنا ہوں گے۔ یہ مطالبہ تہران کی دس نکاتی تجاویز کا حصہ ہے جس میں دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔

اگرچہ ایرانی میڈیا میں اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم امریکی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی یہ الگ الگ ملاقاتیں پاکستان کے کلیدی ثالثی کردار کی عکاس ہیں، اگرچہ اہم معاملات پر اختلافات بدستور مذاکراتی عمل کے سامنے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago