Categories: Newsپاکستان

لاہور ہائی کورٹ: 22 سال بعد ضبط شدہ سونا اور ڈالر واپس کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے بائیس برس قبل کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کی گئی تین کلو سونا اور دس ہزار امریکی ڈالر کی واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کسٹمز کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کیا ہے۔

جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کسٹمز حکام کی جانب سے پگھلا کر سونے کی اینٹ میں تبدیل کیے گئے زیورات کو اسی حالت میں واپس کیا جائے۔

مذکورہ کیس کا پس منظر یہ ہے کہ سال 2004 میں کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے ایک شہری کو مبینہ طور پر بیرون ملک سونا اور غیر ملکی کرنسی لے جانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور سامان ضبط کر لیا تھا۔ شہری کے مقدمے سے بری ہونے کے باوجود ضبط شدہ اشیاء واپس نہیں کی گئی تھیں۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضبط شدہ اثاثوں کی شکل تبدیل کرنے سے مالکانہ حقوق ختم نہیں ہو جاتے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریاست محض ایک امین ہے اور وہ قانون کے بغیر کسی شہری کو اس کی جائیداد سے محروم نہیں کر سکتی۔ آئین کا آرٹیکل 24 شہریوں کی نجی املاک کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

عدالت نے کسٹمز کا پچاس لاکھ اسی ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام سونے کی نیلامی کے حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ صرف مالی مالیت کا تعین اصل جائیداد کی واپسی کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور کسٹمز حکام کو ہدایت کی کہ وہ پگھلا ہوا سونا اور دس ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق رقم شہری کے حوالے کریں۔

سماعت کے دوران کسٹمز وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سونا سٹیٹ بینک منتقل کیا جا چکا ہے اور اب صرف فروخت سے حاصل رقم ہی واپس کی جا سکتی ہے، تاہم عدالت نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago