اکسٹھویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: شاہ خان اور حائقہ حسن نے سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیے

اکسٹھویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کے شاہ خان اور ہائقہ حسن نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیے جبکہ واپڈا نے ٹیم ایونٹس اور خواتین کے ڈبلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافیاں جیت لیں۔

پشاور اسپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی ہال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز فائنل میں آرمی کے شاہ خان نے اپنے ہی ساتھی عباس امجد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ خواتین کے سنگلز فائنل میں آرمی کی ہائقہ حسن نے واپڈا کی بسمہ فریال کو چار دو سے زیر کیا۔

خواتین کے ڈبلز فائنل میں واپڈا کی پرانیہ زمان اور بسمہ فریال کی جوڑی نے آرمی کی ہائقہ حسن اور ایمن حسن کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ٹیم ایونٹس میں بھی واپڈا کا پلڑا بھاری رہا۔ مردوں کے ٹیم فائنل میں واپڈا کے طلحہ بلال، عاصم قریشی اور عبید شاہ نے پنجاب کی ٹیم کے اویس حسن، تیمور خان اور ابو ہریرہ کو چار دو سے شکست دی۔ خواتین کے ٹیم فائنل میں واپڈا کی بسمہ فریال، عائشہ شرجیل اور پرانیہ زمان نے پنجاب کی کلثوم خان، زہرہ بتول اور عدن شہزادی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس تشفین حیدر، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز احمد اور نائب صدر و آرگنائزر کفایت اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاج محمد ترند نے خیبر پختونخوا میں نیشنل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور نکھارنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکی بحری تباہ کن جہازوں کا آبنائے ہرمز سے گزر، مائن کلیئرنگ آپریشن کا آغاز

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ بحری افواج کے دو تباہ کن جہازوں…

19 منٹس ago

میکرون کا ایران پر زور: خطے میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا…

25 منٹس ago

میکرون کا ایرانی صدر پر اسلام آباد مذاکرات سے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان پر زور دیا ہے کہ وہ…

30 منٹس ago

پنجاب: آوارہ کتوں کی ویکسینیشن میں ناکامی، پانچ برسوں میں 2 ہزار سے زائد اموات

پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے…

36 منٹس ago

امریکا: ایرانی حکومت کی حامی پروپیگنڈسٹ ‘اسکریمینگ میری’ کے اہل خانہ حراست میں، ملک بدری کا امکان

امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایرانی حکومت کی حامی…

1 گھنٹہ ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی مرکزی بینک کے گورنر سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایران کے مرکزی بینک…

1 گھنٹہ ago